48

پاک فوج پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی عوام کا اعتماد ہی پاک فوج کا اصل سرمایہ ہے انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف

ٹانک (اپناٹانک نیوز) انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی عوام کا اعتماد ہی پاک فوج کا اصل سرمایہ ہے محسود قبائل نے کشمیر جہاد میں بھی فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی ہے اور شہادتیں حاصل کی ہیں مشکل وقت میں پاکستانی قوم اور خصوصا محسود قبائل نے ہمیشہ پاک فوج کا ساتھ دیا ہے اور فوج کے شانہ بشانہ رہے ہیں محسود قبائل کی جانب سے پاکستان انڈیا کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ عہد وفا کرنے اور فوج کے شانہ بشانہ ساتھ دینے پر ان کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پولٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں درے محسود قبائل کے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجتی کے لئے منعقدہ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگہ میں بریگیڈ ئیر امتیاز ،ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نعمان افضل آفریدی ،پاک فوج کے حکام ،اسسٹنٹ کمشنر وانا فہید خان ،مقامی صحافیوں اور درے محسود قبائل کے سرکردہ مشران نے شرکت کی آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور پاکستان کی سلامتی کے لئے اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی عوام نے اپنی فوج کے ساتھ جس طرح پیار اور اظہار یکجتی کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے پاک فوج اپنی عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی ان کا کہنا تھا کہ مشرقی اور مغربی بارڈر پر ملک کے دفاع کے لئے فوج موجود ہے ایسے حالات میں محسود قبائل کو اپنے اپنے علاقوں میں متحد ہو کر پاک فوج کا ساتھ دینا ہو گا اور دہشت گرد عناصر پر کڑی نظر رکھنی ہو گی تاکہ علاقہ میں امن قائم رہے یکجتی جرگہ سے ڈپٹی کمشنر نعمان افضل آفریدی نے بھی خطاب کیا اور ملک کے لئے محسود قبائل کی طرف سے دی جانیوالی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا دریں اثناء قبائلی مشر ملک مسعود احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ محسود قبائل کی تاریخ قربانیوں سے بھر پڑی ہے اور انہوں نے ہرمشکل وقت میں پاک فوج اور حکومت کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم امن چاہتے ہیں اور اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو ہم محسود قبائل پاک فوج کے ساتھ ہونگے اور بندوق اٹھا کر سرحدوں کی حفاظت کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم محسود قبائل تیار ہیں اور پاک فوج کے اشارے پر مملکت خداداد کی انچ انچ کی حفاظت کے لئے مر مٹنے کو تیار ہیں اور جب بھی موقع آیا محسود قبائل کو سب سے آگے پایا جائے گا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں