62

جھوٹی گواہی دینے والوں کو عبرتناک سزا دینے کے حوالے سے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بیان خوش آئند ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسللام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سچ کا سفر ہی نئے پاکستان کا سفر ہے، قومیں عظیم تب بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلیٰ ہوں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو سچ پر رکھی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ

جھوٹی گواہی پر عمر قید ہوتی ہے۔ آج 4 مارچ 2019 سے سچ کا سفر شروع کر رہے ہیں اور تمام گواہوں کواس بات کا علم ، خبر ہو جائے بیان کا کچھ حصہ جھوٹ ہوا تو سارا بیان مسترد ہو گا۔ آج سے جھوٹی گواہی کاخاتمہ کر رہے ہیں اس جھوٹے گواہ سے آغاز کر رہے ہیں۔
چیف جسٹسآ آف پاکستان کا مزید کہنا تھا ‘جھوٹی گواہیوں نے نظام عدل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، باپ بھائی بن کر حلف پر جھوٹ بولتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں