66

جنوبی وزیرستان کا ڈپٹی کمشنر آفس کو وزیرستان میں بنایا جائے ورنہ؟ قبائلی جرگہ نے بڑی دھمکی دےدی

ضلعی ہیڈ کوارٹر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی ممکنہ منتقلی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا محسود قبائل کے گرینڈ جرگہ نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کو اپنے تحفظات اور رد عمل سے آگاہ کر دیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز محسود قبائل کا ایک گرینڈ جرگہ پولٹیکل کمپاؤنڈ جرگہ ہال میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں سرکردہ قبائلی عمائدین نے شرکت کی جرگہ سے قبائلی رہنماء ملک مسعود احمد
ملک اے ڈی محسود ،ملک سید انور ،ملک سعید الرحمان ،ملک محمد اقبال ،ملک نور خا ن،ملک بادشاہی خان ،جاوید خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی جسکو اب قبائلی ضلع کا درجہ دیا گیا ہے کا ہیڈکوارٹر 1921سے لیکر اب تک ٹانک میں رہا ہے جبکہ اب معلومات ہوئی ہیں کہ حکومت ضلعی ہیڈکوارٹر کو ٹانک سے جنوبی وزیرستان منتقل کرنا چاہتی ہے مقررین نے کہا کہ مذکورہ ضلع میں دو اقوام جس میں محسود قبائل اور احمد زئی وزیر قبائل شامل ہیں آباد ہیں جبکہ رقبہ ،آبادی اور حکومتی نفع و نقصان میں محسود قبائل تین چوتھائی اور وزیر قبائل ایک چوتھائی حصہ کے مالک ہیں انہوں نے کہا اگر ضلعی ہیڈ کوارٹر کو علاقہ محسود سے کہیں اور منتقل کیا گیا تو یہ محسود قبائل کے قتل عام اور نسل کشی کے مترادف ہو گا جبکہ محسود قبائل کی علاقائی اور جغرافیائی علاقوں کی حصہ بندیوں اور یونین کو نسل تقسیم بھی ہمیں کسی بھی صورت میں قبول نہیں مقررین کا کہنا تھا چونکہ قبائلی علاقہ کو خیبر پختون خواہ میں ضم کر دیا گیا ہے اس لئے نئی نوکریوں بشمول پولیس وغیرہ میں جنوبی وزیرستان سے باہر کے کسی بھی فرد کوبھرتی ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور جنوبی وزیرستان کے ڈومیسائل ہولڈر ز کے علاوہ اور کسی کو بھرتی نہیں کرنے دیا جائیگا جرگہ نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نعمان افضل آفریدی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا ہے کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے جرگہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نعمان افضل آفریدی کا کہنا تھا کہ محسود قبائل کے خدشات اور تحفظات کا مجھے بخوبی علم ہے جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کی منتقلی اور حلقہ بندیوں کے بارے تحفظات دورکر کے محسود قبائل کی منشاء کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگامحسود قبائل کا گرینڈ جرگہ حتمی فیصلہ کے لئے 11مارچ کوپولٹیکل کمپاؤنڈ میں طلب کر لیا گیاہے۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں