148

پاکستان سیٹیزن پوٹل نے اہم سنگ میل پار کرلیا، 282 نوجوانوں کی شکایت پر 29000 نوجوانوں کو واجب الاادا رقم مل گئی، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس پی یعنی پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلیکشن کے زریعے عوامی شکایات کا خاتمہ تیزی سے جاری، 282 نوجوانوں کی شکایت کے تناظر میں 29000 نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری کر دی گئی ۔ میڈیا زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا وظیفوں کی مد میں نوجوانوں کیلئے مارچ 2018 سے زیر التواء واجب الادا رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس رقم کے لئے نوجوان مسلسل در در کی ٹھوکریں کھا رہے تھے۔ 9 سو اکتالیس ملین روپے کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ نے واجبات کے لئے رقم جاری کردی۔ واجبات کی ادائیگی میں پاکستان

سیٹیزن پورٹل کے کلیدی کردار کے بدولت29000 نوجوانوں کے لیے رقم کی منظوری حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق 29000 نوجوانوں کو ان کے واجبات اسی ہفتے ادا کردیے جائیں گے ۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پی ایم ڈی یو ایسے ہی ہر طبقے اور مکتب فکر کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں