73

پاکستانی نیول چیف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا، جارحیت نہیں چاہتئے اگر ایسا ہوا تو بھر پور جواب دینگے، پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جارحیت نہیں چاہتے لیکن اگر دشمن نے پہل کی تو اسکا بھر پور جواب دیا جائےگا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ساحلی تنصیبات اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا، نیول چیف نے شمالی بحیرہ عرب میں تعینات بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ نیول چیف نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے دوران ملاقات جوانوں کے آپریشنل تیاریوں

اور بلند حوصلے کو سراہا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے موجودہ صورت حال میں افسران اور جوانوں کو ہمہ وقت انتہائی مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آبدوز کا بروقت سراغ لگانا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہم امن پسند ہے جاحیت کی گئی تو بھر پور طریقے سے جواب دیا جائےگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں