222

مودی سرکار کی نیندیں حرام کر دیں، چین نے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ٹھہرنے کا اعلان کردیا،مشکل وقت میں ساتھ نہیں‌چھوڑیں گے،

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ خطے میں امن و امان کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کر تے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی پریس بریفنگ میں کیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین اچھے پڑوسیوں والے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ پاکستان نے انسداد دہشتگردی سے متعلق بہت سے اہم اعلانات کئے جو دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی پالیسیوں ، کوششوں کے عین مطابق ہیں عالمی برادری کو پاکستان کے اس عمل کی حقیقی بنیادوں پر حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔تمام متعلقہ فریقین پاکستان سے بہتر تعاون کرکے

ماحول کو ساز گار بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کسی فرد یا جماعت کو دہشتگرد فہرست میں ڈالنا انتہائی حساس اور اہم ایشو ہے، چین اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گا ۔انکا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث میں بھی ذمہ داریوں کے ساتھ حصہ لیں۔ چینی دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والی اور سدا بہار تعاون پر مبنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہر سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیاہے ۔چین کے نائب وزیر خارجہ ژوآن ژوکونگ کے 2 روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اتفاق رائے چین کے نائب وزیر خارجہ کے پاکستان کے2 روزے دورے کے دوران طے پایا مہمان نائب وزیر خارجہ نےاسلام آباد میں قیام کے دوران وزیراعظم عمران‌خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری خارجہ اور بری فوج کے سربراہ اور دیگے سے اہم ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ سے بھی بات چیت کی، ان ملاقاتوں میں مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان نے چین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہندوستان کے ساتھ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بتایا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں