43

نواز شریف جس ہسپتال اور جس ڈاکٹر سے علاج کرنا چاہتے ہیں کرالیں، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسن نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھ کر بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جس ہسپتال یا ڈاکٹر سے علاج کرانا چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں