121

پاکستان کے مشہور اور معروف اسمبلی کارکن دہشتگردی کیس میں گرفتار، کیا اپ اس رکن اسمبلی کے بارے میں جانتے ہیں

دکی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم پی اے سردارمسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت خارج کردی جس پر انہیں کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی لورالائی کی عدالت کے جج محمد علی کاکڑنے ایم پی اے سردارمسعود علی خان لونی کی ضمانت کی درخواست کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد آج سنادیا۔عدالت نے ایم پی اے سردارمسعود علی لونی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ پولیس نے ضمانت خارج ہونے پرایم پی اے کوکمرہ عدالت سے گرفتارکرلیا۔ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے

تحت دکی میں دو مقدمات 80/17 اور 07/18 درج ہیں۔ ایک مقدمہ سردار میرغوث کبزئی کے اغوا کا جبکہ دوسرا مقدمہ ایف سی کی مدعیت میں درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں