92

انڈین کرکٹ ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا،پاکستانی ٹیم کیا کرے گی؟ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی سی بی کو اہم مشورہ دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )سے کرکٹ میچ کیدوران فوجی ٹوپیاں پہننے پر انڈین کرکٹ ٹیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ہفتہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ والی کرکٹ نہیں ہے، میں امید کرتا ہوں کہ جینٹل مینزکرکٹ گیم کو سیاست کی نذر کرنے پر آئی سی سی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پی سی بی بھی آئی سی سی میں باقاعدہ احتجاج کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر انڈین کرکٹ ٹیم کو نہیں

روکا گیا تو پاکستان کو بھی کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ لینی چاہئیں تاکہ دنیا کو اس حوالے سے باور کرایا جاسکے۔کہ ہم کشمیر کیساتھ ہیں اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں