107

زرداری کے گرد گھیرا تنگ، کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل آیان علی اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری، آیان علی کا اہم انکشاف

راولپنڈی: (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں پاکستانی ماڈل آیان علی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے اور گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے سولہ مارچ کو پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی ہے جسمیں ملزمہ مسماتہ آیان علی کی مسلسل عدم پیشی اور غیر حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ملزمہ کو 2 مہینوں کا وقت دے چکے مگر وہ پھر بھی نہیں آئیں، بتایا جائے کہ اشتہار ملزمہ کے گھر پر لگایا گیا یا نہیں، ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے، مسلسل طلبی کے باوجود ملزمہ پیش نہیں ہوئیں۔ ایان علی نے جو ایڈریس دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے۔

عدالت نے کہا سیشن جج کراچی کو خط لکھا جائے کہ ایک مجسٹریٹ تعینات کریں جو ملزمہ کے فلیٹ کو فروخت ہونے سے روکنے کیلئے متعلقہ محکموں کو پابند کرے۔ ملزمہ ایان علی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر کے ماڈل گرل کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمے کی مزید سماعت سولہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے تمام گواہوں کو بیانات قلم بند کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

پاکستانی ماڈل آیان علی کو 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے چھ لاکھ چھ ہزار 800 امریکی ڈالرز دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی منی لانڈرنگ سکینڈل میں عدالت کے روبرو اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں تاحال ناکام رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں