301

دورہ لاہور کے دوران خاتون اول بشریٰ بی بی اچانک کہاں چلی گئیں؟ دیکھ کر سب حیران ہوگئے

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور کے گلاب دیوی ہسپتال کا اچانک دورہ کرکے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پاکستان کی خاتون اول نے ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی صحت کی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کیں ۔خاتون اول بشریٰ بی بی نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انتظامی ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی دلی خواہش ہے کہ ہر شہری کو صحت کی بنیادی اور بہترین سہولیات انہیں میسر ہوں ، میرا یہاں آنے کا مقصد کسی پر

تنقید کرنا نہیں بلکہ صحت کے حوالے سے سہولیات کا جائزہ لینا اور انہیں بہتری کی طرف لے کر جانا ہے ۔ پاکستان کی‌خاتون اول کی ہسپتال آمد کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔عوام نے خاتون اول کے دورے کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں