81

انڈیا کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی کے باعث پاکستان نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن نے جنوبی ایشیاء کیجانب سے پاکستان کی فضائی حدود بندی کھول دی ہے،لیکن انڈیا کیجانب سے فضائی حدود پر پابندی تاحال برقراررکھی ہوئی ہے۔ میڈیااطلاعات کیمطابق 26فروری کو ہندوستانی جارحیت کے بعد سول ایوی ایشن نے مشرقی فضائی حدود کو مکمل طور پر سیل کردیا تھا۔ہفتہ کے دن سول ایوی ایشن نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے والی تمام ائیر لائنز کو نوٹس جاری کردیا ہے جسکے مطابق جنوبی ایشیا ءچار کی جانب سے آنے والی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے تاہم ہندوستان کی جانب سے فضائی حدود پر تاحال پابندی برقرار ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں