60

بھارت کی ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی، بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید پاک فوج کا دبنگ جوات، دشمن کی چوکیاں‌اڑا دی، دشمن کی توپیں خاموش کرادیں

راولپنڈی /چکوٹھی (ویب ڈیسک) انڈین فوج دوبارہ سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستان میں چکوٹھی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرنی شروع کر دی جسکے نتیجے میں خاتون سمیت 2 شہری شہید اور 4 زخمی ہو گئے، پاکستان فوج کی جانب سے انڈین چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جسکے باعث ہندوستانی توپیں خاموش ہوگئیں ۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی فوج کیطرف سے ایک بارپھر لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹرمیں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستانی خاتون سمیت 2

افراد شہید اور 4 زخمی ہوگئے ۔ ہندوستانی فوجی کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں غلام حسین، نوشاد بی بی اور زخمیوں میں راجہ محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر شامل ہیں۔ پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جسکے نتیجہ میں‌دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں