35

ارکان اسمبلی کی تنخواہوں‌اور مرعات پر وزیر اعظم عمران خان کی مایوسی کا اظہار، ناقابل یقین اعلان کر ڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر انتہائی مایوسی ہوئی، اگر ملک میں خوشحالی اور معیشت کی بحالی ہوتی تو یہ فیصلہ درست ہوتا۔وزیراعظم عمران خان نے اراکان اسمبلی پنجاب کی تنخواہوں میں اضافہ نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم عوام کو بنیادی ضرورتیں دینے کے قابل نہیں تو یہ فیصلہ نا مناسب ہے، ارکان پنجاب اسمبلی کے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جب خوشحالی واپس آئے تب ہی ایسے اقدامات کا جواز بنتا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مراعات اور تنخواہوں میں اضافے پر اپنا ردعمل ان الفاظ میں دیا “جب ہم عوام کو بنیادی ضرورتیں دینے کے قابل نہیں تو یہ فیصلہ نا مناسب ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں خوشحالی ہوتی تو یہ فیصلہ درست ہوتا ۔
وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹ‌مندرجہ زیل ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں