416

ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان کی چینی لڑکی سے شادی

ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد عمر فاروق ڈیال چین سے تعلق رکھنے والی بیلا عمر زاہو کے ساتھ شادی کے بندھن میں جڑ گئے محمد عمر فاروق چائنا کنسٹریکشن کمپنی میں بطور سی ای او کام کر رہے ہیں جبکہ ان کی شریک حیات بیلا عمر زاہو چائنا سٹیٹ کنسٹریکشن کمپنی میں بطور ڈپٹی چیئرمین خدمات سرانجام دے رہی ہیں ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوئی جس میں عزیز واقربا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ قبل ازیں 14 مارچ کو اسلام آباد میں ولیمہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا شادی سے پہلے بیلا عمر زاہو نے اسلام قبول کیا چینی حکومت اور حکومت پاکستان کی جانب سے منظوری کے بعد دونوں کے درمیان نکاح اور شادی کی تقریب سرانجام پائی اسلام آباد میں منعقدہ دعوت ولیمہ میں پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جن زاہو۔ سیاسی سماجی شخصیات سینیٹر طلحہ محمود مشاہد حسین سید سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے علاوہ متعدد ممالک کے سفیروں اور چین سے آئے ہوئے مہمانوں دلہن کے رشتہ داروں نے شرکت کی واضح رہے کہ محمد عمر فاروق ڈیال ڈیرہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت راشد فاروق ڈیال کے بھتیجے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں