107

مولانہ فضل الرحمٰن کی دھمکی سے ایوانوں میں‌کھلبلی مچ گئی، اب ہوگا دمادم مست قلندر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جے یو آئی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی دارالحکومت کے لاک ڈاؤن کی بہت بڑی دھمکی دیدی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکے دوران جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا متفقہ موقف ہے کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت کیلئے قومی سفر جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اپنی جدوجہد جاریرکھیں گے اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملین مارچ جاری رکھے جائیں گے اور دینی مدراس پر کنٹرول حاصل کرنے کی مزاحمت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد لاک ڈائون کی تاریخ حکومت نہیں ایم ایم اے طے کرے گی اور لاک ڈائون کی تاریخ کا تعین جماعت اسلامی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں