37

آصف زرداری نے نیب کے سوالوں کا جواب تیار کر لیا، پارک لین کمپنی کس سے خریدی ؟ شراکت داروں‌کے نام ظاہر کر دیئے

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان سابق صدر آصف علی زرداری نے پارک لین کمپنی کیس میں نیب کے سوالنامے کا جواب تیار کردیا، جو آگلے ہفتے جمع کرایا جائے گا۔آصف زرداری نے نیب کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنے جواب میں کہا قانون کے تحت نجی کمپنی کے معاملات پر نیب کارروائی نہیں کرسکتا، پارتھینون کمپنی کو نیشنل بینک کے ڈیڑھ ارب روپے قرض کا علم نہیں، پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی۔ کم عمر بلاول، اقبال میمن، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین شراکت دار تھے۔سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستعفی ہوگیا، میرا اور بلاول بھٹو کا پارتھینون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، پارک لین کمپنی میں ایک چھوٹا شراکت دار ہوں، نجی کمپنی سے متعلق نیب کا سوالنامہ اختیارات سے تجاوز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں