52

شوہر کے ظلم کا نشانہ بننے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں، دل دہلا دینے والے حیرت انگیز انکشافات

لاہور( ویب ڈیسک) لاہور میں مبینہ طور پراپنے شوہر کے تشدد اور ظلم کا نشانہ بننے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی تصدیق کی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں چھ مختلف انجریز کی نشاندہی کی گئی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ خاتون کی انگلیوں پہ خراش اور سوجن کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ بائیں کان کے سامنے اور گال پہ بھی خراش کے نشانات ہیں۔رپورٹ میں لکھا گیاہے کہ جھگڑے کے بعد خاتون کے بائیں کان سے کم سنائی دے رہا ہے۔رپورٹ میں درج ہے کہ بائیں آنکھ میں سرخی مائل نشان ہے لیکن بینائی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ سر اور گردن کے درمیانی حصے پہ بھی زخموں کے نشانات ہیں ۔جسم پہ آنے والے زخم کسی تیز آلے کے ہوسکتے ہیں ۔مزید حقائق کے لئے بائیں ہاتھ اور سر کے ایکسرے کروانے کی ضرورت ہے۔دوسری طرف متاثرہ خاتون کا مجسٹریٹ کو دیا گیا 164کا بیان بھی سامنے آگیاہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا فیصل 24 مارچ کواپنے 2 دوستوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور نشے کی حالت میں تھا۔شراب پی نے کہ بعد شوہر نے مجھے رقص کرنے کو کہا اور میں نے انکار کیا۔دوستوں کے چلے جانے کے بعد شوہر نے پانی کے پائپ سے پائوں باندھ کر تشدد کیا۔اس واقعے کو 3 میرے ملازمین نے بھی دیکھا۔یاد رہے 27 مارچ کو خبر سامنے آئی تھی کہ لاہورکے علاقہ ڈیفنس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے رقص نہ کرنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم فیصل کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے استرا، برش اور دیگر سامان بھی برآمد کیے گئے۔ جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں