24

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا نام روشن کر دیا،سعودی ولی عہد ہار گئے عمران خان جیت گئے ، دل خوش ہوجائےگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شمارعالمی درجہ بندی میں مقبولیت کے اعتبار سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردنیا کے پہلے 9عالمی رہنماؤں میں ہوتاہے۔ عالمی درجہ بندی اوراعدادوشمار کے حوالے سے کام کرنے والی ویب سائٹ دی سپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے فالوورزکی تعداد94لاکھ ہے۔

مریم نواز کے فالوورز 50لاکھ،بلاول بھٹو کے 32لاکھ اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے فالوورزکی تعداد صرف36ہزار ہے۔عالمی درجہ بندی میں عمران خان کا شمار مقبولیت کے اعتبار سے ٹویٹر پر دنیا کے پہلے 9عالمی رہنماؤں میں ہوتاہے۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان کانمبر مقبولیت میں عمران خان کے بعد آتا ہے ان کے فالوورز کی تعداد73لاکھ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں