1,114

عمران خان کو 13 سال بعد ایک اور خوشخبری مل گئ، ایسی خبر سنادی جسکا انہیں شدت سے انتظار تھا

لاہور ( اپناٹانک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم پاکستان اور سابق کرکٹر عمران خان سمیت سابق 48 کرکٹرز کی پنشن میں بیس فیصد تک اضافے کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد اب انہیں ماہانہ 48 ہزار روہے ملیں گے، جبکہ اعجاز بٹ اور شفقت رانا کو ماہانہ 42ہزار روہے موصول ہونگے ،،

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کافی عرصے سے کرکٹرز کی پنشن میں اضافہ نہ کئے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ تمام سابق کرکٹرز کی پنشن میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا ، جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے چچازاد بھائی ماجد خان کی پنشن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد انہیں ماہانہ 48 ہزار روہے موصول ہوں گے ، جبکہ اعجاز بٹ اور شفقت رانا کو ماہانہ 42 ہزار روہے ملیں گے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق 48 کرکٹرز کے لیے تقریباً 20 لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے اور اس اعتبار سے ایک سابق کرکٹر کو اوسطاً کم و بیش 40 ہزار روپے ملیں گے ، کھلاڑیوں کی پنشن میں کا انحصار ان کی عمر، تجربے اور دیگر عوامل کو دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2006 میں سابق ریٹائرڈ کرکٹرز کو پنشن دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس وقت 1978 سے قبل ریٹائر ہونے والے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے بعد اس فہرست میں مختلف سابق کرکٹرز کا اضافہ ہوتا رہا ہےجسکے بعد ہال ہی میں ریٹائر ہونے والے شاہد آفریدی بھی شامل ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں