54

عمران خان دنیا کا ہیرو لیکن عمران خان کا ہیرو کون ہے آپ بھی سن کرحیران ہوجائیں گے

پاکستان (اپناٹانک) پولیو مہم کے دوران سوات سے تعلق رکھنے والے عرفان نے دنیا میں سب کے دل جیت لئے جسکی دنیا تعریف کرتی ہے اس نے بھی عرفان کی تعریف کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑی اور ہیرو قرار دے دیا، پولیو مہم کے دوران سوات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان عرفان شدید سردی اور اونچے پہاڑوں پر پولیو کے قطرے پلانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا تاکہ ملک میں پولیو وائرس کا خاتمہ ہوسکے اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور وزیر اعظم عمران خان نے انہیں بلا کر انکے ساتھ تصویر بنا کر انکی تعریف کی بعد میں عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ
‏”عرفان ان دولاکھ ساٹھ ہزار مردانِ کار میں سے ایک ہے جو شدید موسم کو للکارتے ہوئے پولیو ویکسین لئے بچوں تک پہنچتے ہیں۔ سماجی میڈیا پر پھیلنے والی اسکی ویڈیو سے ہر کوئی متاثر اور سب ہی نازاں ہیں۔ “پولیو سے پاک قوم” کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اسی جذبے اور والہانہ پن کی ضرورت ہے۔”
عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں