55

گل پانڑہ کے بعد ثناء جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر،

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور پشتو اداکارہ گل پانڑہ کے بعد اب مشہور پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کو پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقررکردیا گیا ہے۔ جسے میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپرلیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی سے بڑے نام اور شخصیات جڑنے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔ پاکستانی شوبز سٹار اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کی خیر
سگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ ثنا جاوید (پی ایس ایل)پاکستان سپرلیگ کے سیزن 4 میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ثنا جاوید کو فرنچائز کاحصہ بننے پر خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ڈراماسیریل خانی، رومیو ہیر جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنے والی ثنا جاوید کا شمار اس وقت پاکستان کی مقبول ترین نوجوان اداکاراں میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں