26

تحریک لبیک کے ایک اور اہم رہنما گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کےامیر خادم رضوی کے بعد اب ٹی ایل پی کے قائم مقام رہنما کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک لبیک کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر شفیق امینی کو آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف احتجاجی ریلی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر امینی سیکیورٹی اداروں کو موٹروےبند کرنے اور ریاست کے خلاف دھرنے سے متعلق کیس میں مطلوب تھے جس دوران قومی املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا ۔واضح رہے جب سے مذہبی جماعت کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری حراست میں ہیں اس وقت سے ڈاکٹر
امینی پارٹی کے قائم مقام سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے ۔اور اب وہ بھی پولیس کی گرفت میں آگئے.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں