44

مدینہ کی ریاست قائم کرنے کے دعوے دار قادیانی اور اسرائیلی ایجنڈے کی راہ ہموار کررہے ہیں مولانا فضل الرحمن

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران بیرونی ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک کو سیکولرازم کی طرف لے جا رہے ہیں۔
پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں 17 فروری کو مردان میں ملین مارچ کے انعقاد کے سلسلے میں پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے کی۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست قائم کرنے کے دعوے دار قادیانی اور اسرائیلی ایجنڈے کی راہ ہموار کررہے ہیں جب کہ جمعیت تن تنہا ناموس رسالتؐ اور قانون رسالتؐ کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں