90

مولانہ فضل الرحمٰن بطورکشمیرکمیٹی پیسے کھائے،انکوائری شروع،نوازشریف کیساتھ جیل میں ہوناچاہئے،علی امین گنڈہ پور

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیرکشمیر امور علی امین گنڈاپورنےاپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیسہ کھانے کیلئے چیئرمین کشمیرکمیٹی بنتے رہے ،امیر جے یو آئی (ف)نے ہمیشہ شہیدوں کے خون پرپیسا بنایا۔علی آمین گنڈہ پور نے اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرفنڈکاپیسہ ہڑپ کرنے پرفضل الرحمان کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں، ہوسکتاہے فضل الرحمان جیل میں قیدنوازشریف کیساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ کی حکومت مودی سرکارسے تعلقات بنانے میں لگی رہی ہے ،کشمیرکے معاملے پردیگرملکوں کوآگاہ کریں گے،فلم بنارہے ہیں دنیا کوکشمیر میں بھارتی مظالم
کاچہرہ دکھائیں گے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے عوام سے حکومت پاکستان کی دشمنی نہیں ،بھارت سے مذاکرات کی بات کی تاکہ دنیاکوبتایاجائے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان میں پانچ فروری کو کشمیر ڈے منایا جائےگا.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں