29

کراچی میں مکان کی چھت گر گئی ایک ہی خاندان کے تین افراد جابحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے میں باپ اور بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے چھت گری نہیں گرائی گئی ہے۔کورنگی گلگت کالونی میں پیر کی صبح سویرے مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے میں باپ، بیٹی اور چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔ رضاکاروں نے پہنچ کر لاشوں کو ملبے سے نکالا۔ حادثے کے وقت گھر میں چھ افراد موجود تھے۔واقعے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ حکومتی مشینری یا کوئی نمائندہ تو نہ پہنچا تاہم ایدھی اور چھیپا کے رضا کاروں نے پہنچ کر ملبے سے سب کو نکالا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں 55 سالہ لیاقت علی، 25 سالہ صوفیہ اور چھ سالہ ایان شامل ہیں۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پھوپھی سے زمین کا تنازعہ چل رہا ہے۔ گزشتہ روز انکے خاندان کے 5 سے 6 لوگ آئے اور انہوں نے چھت پر کوئی چیز پھینکی ہے جس کے بعد حادثہ پیش آیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں