42

ملک بھر کی طرح جنوبی وزیرستان کے مقام صدر وانا میں بھی کشمیریوں سے یکجیتہی کے لئیے ریلی نکالی گئی

وانا،جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا اور دیگر بڑے شہروں میں یوم کشمیر یکجہتی کو عوام کی بھر پور شرکت سے جوش وخروش سے منایا گیا ،رستم بازار وانا میں سیاسی اتحاد نے ایک بڑی ریلی نکالی جس میں اسسٹنٹ کمیشنر وانا فہیداللہ سمیت قبائلی عمائدین ،سول سوسائٹی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں سیکورٹی کیلئے لیویز فورس کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ریلی وانا رستم بازار آمن پوسٹ سے شروع ہوکر پورے بازار کا چکر لگاکروانا ڈیرہ سٹینڈ پر جلسے کا شکل اختیار کرلی شہریوں نے’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے نعرے لگاکر کشمیریوں مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہے اور یہ پاکستان کا حصہ ہے کشمیریوں نے پچھلے ستر سالوں سے غاصب انڈیا سے آزادی حاصل کرنے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ہم مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کے بنیادی حقوق اور حق خو د ارادئیت کے حصول کی جدوجہد کی حوصلہ افرازائی کرتے رہینگے اور کشمیری عوام کو ڈرادھماکر انکی آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا جبکہ ریلی میں بھارت کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی گئی اور مقررین نے اقوام متحدہ سے کشمیر کی خود ارادئیت کے بل کو عمل در آمد کرنے کی آپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں