50

اسلام آباد، پشاور، مالاکنڈ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزے کے جھٹکے

لاہور: اسلام آباد،پشاور، راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارلحکومت کے علاوہ ایبٹ آباد، راولاکوٹ ،شانگلہ، بٹ گرام، لوئر دیر، ٹیکسلا، حسن ابدال، سوات، چلاس اوردیامر میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ سوات، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، سرگودھا، گجرات،جہلم، پنڈدادن خان، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، وزیر آباد، نوشہرہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں