252

ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جانی والی کوچ کا کرک کےقریب خوفناک حادثہ اگ لگنے سے 11 افراد جابحق

خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی مسافر وین انڈس ہائی وے پر ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد وین میں آگ لگنے سے 11مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 5افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر اسپینا بانڈہ کےمقام پر پیش آیا، جب پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی تیز رفتار مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد ہائی ایس میں آگ لگ گئی اور شعلوں نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 11 افراد جھلس کر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو کرک کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں