36

عبدالعلیم خان نے نیب گرفتاری کے بعد وزارت سے استعفیٰ دے دیا

ا سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب گرفتاری کے بعد عبدالعلیم نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عبدالعلیم خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے سینئر وزیر بلدیات پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے نیب نے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے علیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے آج طلب کیا تھا جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نےعلیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل میں حراست میں لیا ۔جس کے بعد وہ وزارت سے مصتفی ہو گئے،

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں