154

علیم خان کی گرفتاری پر وزیر اعظم عمران خان بھی بول اٹھے، اہم احکامات جاری کر دیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے آج صبح پنجاب کے سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا ، وزیراعظم عمران خان کو گرفتاری کی خبرانکی رہائش گاہ بنی گالا میں ملی ۔جس پر وزیراعظم عمران خان نے علیم خان کے معاملے پر قانون کے مطابق چلنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے اس موقع پر وزراء کو معاملے پر غیر ضروری بیان بازی سے اجتناب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق علیم خان کو کل ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں