48

وزیر اعظم عمران خان کا علیم خان کی گرفتاری کے بعد مدد کرنے سے انکار کردیا، حیرت انگیز بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی سئنئر وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کے معاملے کو قانون کے مطابق چلنے کا حکم دیتے ہوئے فوری مستعفی ہونے پر ان کی تعریف بھی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنیز سکینڈل میں گرفتار کیا تو اس کی اطلاع وزیراعظم عمران خان کو بھی دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ عبدالعلیم خان کے معاملے میں قانون کے مطابق چلا جائے۔ گرفتاری کے بعد فوراً مستعفی ہونے کے فیصلے کو وزیراعظم نے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اقدام کی تعریف کی ۔ وزیراعظم

نے نیب کی کارکردگی کو بھی سراہا اور وزراء کو کسی بھی قسم کے ایسے بیانات سے رو ک دیا جو کیس پر اثر انداز ہوسکتے ہیں حکومت کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں