17

حج پر سبسڈی ختم کرنے کے بعد پارلیمنٹیرین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے،عوام کاوزیراعظم عمران خان سے مطالبہ

اسلام آباد (اپناٹانک)حج پر سبسڈی ختم کرنے کے بعد پارلیمنٹیرین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے،عوام کاوزیراعظم عمران خان سے مطالبہ زور پکڑنے لگا، سوشل میڈیا پر چلنے والی کمپین میں‌پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی حج پر سبسڈی کا خاتمہ نہایت غلط فیصلہ ہے ابھی تک شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ،سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اسی تناظر میں ایک صارف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اب جب کہ سبسڈی ختم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے تو حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر پارلیمنٹ ہائوس،ہاسٹل، کیفے ٹیریا، وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کی سفری (travel) سبسڈی، پیٹرول، فون، بجلی، گیس کے بلوں میں سبسڈی/ رعایت / مفت سفر وغیرہ وغیرہ پر جو بھاری بھرکم سبسڈی ہے
وہ بھی ختم کریں،اور یقین کریں اس سے قومی خزانے پر بوجھ بھی ہلکا ہوگا اور حج پر سبسڈی ختم کرنے سے کہیں زیادہ بچت ہوگی۔اور عوام بھی ایسی تبدیلی چاہتی ہے جو عوام اور پارلیمنٹیرین کے لئے ایک جیسی ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں