81

علیم خان نے اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے ایسے وکیل کا انتخاب کر لیا کہ پی ٹی آئی والے پریشان ہوگئے

لاہور(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے اپنا مقدمہ لڑنے کے لئےمسلم لیگ نواز کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل کی خدمات حاصل کرلیں،ایڈوکیٹ امجد پرویز آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف کے بھی وکیل ہیں، پانامہ کیس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی وکالت بھی کرتےرہے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلدیات پنجاب علیم خان نے احتساب عدالت میں اپنا مقدمہ لڑنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔امجد پرویز آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف کے بھی وکیل ہیں۔ جبکہ پانامہ کیس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی وکالت بھی کرتے رہے ہیں۔ اب امجد پرویز تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی وکالت بھی کریں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں