43

شہد کا اثر یا کچھ اور کلبھوشن یادیو کو بیرون ملک بھیج دیا، وفاقی وزیر علی امین کا دعوی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)
وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت علی امین گنڈہ پور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق حقائق سے لاعلم ۔وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کلبھوشن یادیو سے متعلق نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اہم بیان دے ڈالا،
تفصیلات کے مطابق پرروگرام کی میزبانی کر نے والے اینکر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور سے بھارتی گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق سوالات کیے۔جس پر وفاقی وزیر یہ بھی نہ بتاسکے کہ کلبھوشن کا کیس کس ملک میں چل رہا ہے اور کیس کی اگلی سماعت کب ہوگی۔واضح رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 19 فروری کو عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا مضبوط کیس پیش کرنے کا علان کیاتھا،

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں