127

آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود تبدیل، محمد نعیم کو آئی جی پولیس خیبر پختونخوا تعینات، اعلامیہ جاری

اسلام آباد‌(اپناٹانک) وفاقی حکومت نے صلاح الدین محسود کو آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس کو آزاد کشمیر تعینات کر دیا، محمد نعیم نئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا، نوٹیفیکشن جاری تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے صلاح الدین محسود کو آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعینات کر دیا ہے جب کہ محمد نعیم کو آئی جی پولیس خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔نعیم خان اس سے قبل آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعینات تھے۔

اسٹیبلسمنٹ ڈویژن نے آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے صلاح الدین محسود کو دوبارہ خیبر پختونخوا کا آئی جی تعینات کیا تھا۔وفاقی حکومت نے انسپکٹرجنرل آف پولیس کو تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا ۔گریڈ 21 کے صلاح الدین خان کو دوبارہ خیبر پختونخوا کا آئی جی پی تعینات کیا گیا تھا ۔صلاح الدین خان محسود عام انتخابات سے قبل 16ماہ تک بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعینات رہے تھے تاہم آج ان کو اس عہدے سے ہٹا کر آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں