259

عمران خان کو سعودی عرب میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟ سن کر آپکا سر فخر سے بلند ہوجائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نےایک اہم انکشاف کیا کہ سعودیہ میں وزیر اعظم عمران خان کو سردار اور سید عمران کہہ کر بلایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اسلامی تعلقات کسی سے پس پردہ نہیں ہیں۔سعودی عرب نے ہر مشکل حالت میں پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ عملی اقدامات بھی بھرپور اٹھائے۔جبکہ اسطرح پاکستان نے بھی ہر عالمی اور علاقائی معاملے پر سعودی حکومت کا ہر موقع پر ساتھ دیا ہے۔تاہم سعودی عرب اور یمن میں تنازعہ کے وقت یمن فوجیں بھیجنے سے انکار پر سعودی عرب اور پاکستان میں معمولی خفگی پیدا ہو گئی تھی
جس کے بعد سعودی حکومت پاکستان سے کچھ خفگی نظر آئی تھی۔ تا ہم پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ابھی بھی ایک مثالی ہیں لیکن کچھ عرصے سے سعودی حکام کا جھکاؤ پاکستان کی جانب نہیں رہالیکن جب سے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے ،پاکستان اورسعودی عرب میں نئے تعلقات کا آغاز ہوا۔اسی ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنا پہلا غیرملکی دورہ کرنے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔وزیر اعظم کے اس عمل نے بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کیا۔وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کافی حد تک کامیاب رہا۔اس دورے کے بعد سعودی عرب نے متعدد شعبوں کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔انہی اعلانات کے تحت پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کا امدادی پیکیج بھی اناؤنس کیا گیا اور ادھار تیل دینے کا بھی اعلان کیا گیا جس کا آغاز دو روز قبل کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی شخصیت کو سعودی عرب میں مخصوص مقام حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی عرب کے حکام نے وزیر اعظم کا مثالی استقبال کیا۔اس موقع پر سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیر اعظم کی گاڑی چلانے اور تنہائی کی ملاقات بھی عالمی اخبار ات کی شہ سرخیوں کا حصہ بنی۔اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کو سردار کہہ کر بلایا جاتا ہے۔اس بات کا انکشاف وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قاردی نے کیا۔انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عمران خان کو سید عمران کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں