109

جو جانا چاہئے چھوڑ کے جا سکتا ہے، وزیر عمران خان کو کابینہ اجلاس میں غصہ آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تیش میں آ گئے، وزیراعظم عمران خان جمعرات کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزراء سے کہا کہ جو چھوڑ کر جانا چاہتا ہے چلا جائے کسی کو نہیں روکا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں نے نہ تو خود غلط کام کیا اور نہ ہی کسی اور کو کرنے دوں گا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کارکردگی سے بھی مایوس نظر آئے، وزیراعظم کو قائل کرنےمیں وزراء ناکام رہے، وزیراعظم نے وزراء کو کابینہ اجلاس میں چپ رہ کر بات سننے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں