7

نواز شریف کی‌ڈیل ہوگئی، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے تصدیق کردی، حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ نواز کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے نواز شریف کے لیے ڈیل ہونے کی تصدیق کر دی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے میاں نواز شریف کی جانب ڈیل کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں مگر لیگی رہنماؤں کی جانب سے ان کی تردید کی جا رہی تھی لیکن اب میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی پرویز رشیدنے ڈیل کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے، انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے لیے ڈیل کے معاملات طے پا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت سے نواز شریف کو ریلیف ملنے کا انتظار کیا جا رہا ہے، جیسے ہی میاں نواز شریف کو عدالت سے ریلیف ملے گا علاج کے لیے وہ بیرون ملک چلے جائیں گے، یاد رہے کہ نواز شریف کی ڈیل کے مطلق پی پی پی نے لانگ مارچ کی دھمکی دے رکھی ہے.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں