33

مخصوص شخص کو 22 کروڑ عوام پر مسلط کیا گیا حکمرانوں کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے اسفند یار ولی

پشاور مسلط حکمرانوں کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، اسفندیار ولی خان*

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے اور اپوزیشن مسلط حکمرانوں کو سیاسی شہید نہیں بننے دے گی۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ 40 برس تک لاکھوں شہریوں اور خصوصاً پختونوں کا خون بہنے کے بعد ملک آج بھی ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ایک معمولی سی غلطی کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔ حقیقت تسلیم کئے بغیر غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا جا سکتا لیکن حکمران ماضی کی غلطیاں دہرانے کے موڈ میں ہیں، گزشتہ الیکشن میں جو کھیل کھیلا گیا وہ پوری قوم کے سامنے ہے جس کے نتیجے میں ایک مخصوص شخص کو 22کروڑ عوام پر مسلط کر دیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں