57

حج پالیسی 2019 کا اعلان قربانی کے علاوہ کتنے روپے خرچ ہونگے جان پر آپ بھی حیران ہو جاؤگے

– حج پالیسی 2019 کا اعلان ، بغیرقربانی کے اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے ہوں گے*

اسلام آباد: حکومت نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کردیا جس کے بعد حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

حکومت نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کردیا۔ حج پالیسی کے تحت رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ جنوبی ریجن کیلیے حج اخراجات بغیرقربانی 4 لاکھ 26 ہزار975 روپے، شمالی ریجن کیلیے اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے ہوں گے۔

حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزارافراد حج کرسکیں گے، حج پالیسی نجی اسکیم کےتحت 71 ہزار610 پاکستانی حج کرسکیں گے جب کہ حج پالیسی حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی اوردرخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کوہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں