108

شمالی وزیرستان تحصیل میر علی میں دھماکا قبائل ملک جابحق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

میران شاہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دھماکے کے نتیجے میں قبائلی ملک شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں نوراک مرسی خیل میں گاڑی پر دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں ملک عباس بورا خیل موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ملک عباس کے لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ قبائلی اضلاع میں تین ہزار سے زائد قبائلی عمائدین، میشران اور ملک کو نشانہ بنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں