85

آج قبائلی علاقوں کے لئے وزیراعظم عمران خان صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ، صحت کارڈ سے عام آدمی سات سےنولاکھ روپے تک کا علاج کرواسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو صحت اور مفت علاج معالجے کے حوالے سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا۔ صحت کارڈ کے ذریعے عام آدمی سوا 7 لاکھ تک کا علاج کرواسکے گا، جس میں مریض کی انجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے اور آئندہ ماہ قبائلی علاقوں اور پھر ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں