65

شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے اپوزیشن مدعو، کون کون ملاقات کرینگے، نام سامنے آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لئے سینیٹ سے اپوزیشن رہنماوں کو بھی مدعو کر لیا گیا، ملاقات آج سموار کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق وفد کی سربراہی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے،وفد میں وفاقی کابینہ کے شیری رحمان، راجہ ظفر الحق، سینیٹر مشاہد اللہ شامل ہونگے، اور سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر اورنگزیب بھی وفد میں شامل ہونگے،قومی اسمبلی سے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، عامر ڈوگر اور وزیر مملکت علی محمد خان بھی شامل ہوں گے۔قومی اسمبلی سے کسی اپوزیشن رکن کو وفد میں شامل نہیں کیا گیا۔جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پاکستان کے دو

روزہ دورے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی سموار کو پارلیمانی وفدکے ہمراہ ملاقات کریں گے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں