323

پاکستان میں اتوار کی بجائے جمعہ کو چھٹی ہوگی، اہم خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت اتوار کی بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کرنے کا اعلان متوقع،

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہفتہ وار چھٹی تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ کسی بھی وقت کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اتوار جبکہ عرب سمیت خلیجی ممالک میں جمعہ کے دن ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے ان ملکوں کے کاروباری شعبے کو ایک ساتھ کاروبار کے مواقع سموار، منگل، بدھ اور جمعرات کو ملتے ہیں جبکہ ایک ہی دن ہفتہ وار تعطیل نہ ہونے کے سبب پاکستان اور عرب ممالک کی آپس کی کاروباری سرگرمیاں انتہائی محدود ہوکر رہ جاتی ہیں جس کا اثر پاکستان کی معیشت پر بھی پڑتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کے کاروباری و تجارتی معاہدے دستخط ہونے جا رہے ہیں جس کے تناظر میں حکومت پاکستان اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل ہونے کا اعلان کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شروع کے ادوار میں ہفتہ وار چھٹی اتوار کو ہوتی تھی، بعد میں پی پی پی کے لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے اتوار کی چھٹی ختم کر کے جمعہ کے دن کو ہفتہ وار چھٹی کے طور پر مقرر کر دیا تھا،جس پر پھر میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے جمعہ کی چھٹی ختم کر کے دوبارہ اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کا دن مقرر کر دیا تھا جو تاحال جاری ہے۔ لیکن اب پھر اتوار کی بجاے جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان ہو سکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں