412

پاکستانی حاجیوں کیلئے خوشخبری، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کونسا اہم اعلان کرنے والے ہیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی حجاج کرام کو فریضہ ححج کیلئے اہم خوشخبری ملنے والی ہے،
ذرائع کے مطابق حج 2019کے خواہشمند لاکھوں پاکستانیوں کی مایوسی جلد ہی انکی خوشی میں بدلنے والی ہے کیونکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان حال ہی میں سعودی حکومت کے حکم پر حج اخراجات کی مد میں ہونے والے10 فیصد اضافے کو پاکستانی حاجیوں کے لئے یا تو واپس لے سکتے ہیں یا اس میں کمی کا اعلان کرسکتے ہیں جس سے پاکستانی حاجیوں کو خاطر خواہ فائدہ دیکھنے کو ملے گا۔ ڈیلی جھنگ کے مطابق گزشتہ دنوں مشترکہ حج اخراجات کی رقم 1210 ریال سے بڑھ کر 1756 ریال کر دی گئی تھی اور ممکن ہے کہ پاکستانی حاجیوں

کے لئے یہ اضافہ واپس کر لیا جاوئے۔ اس کے علاوہ مکہ اور مدینہ میں رہائشی اخراجات میں بھی جو دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے اسے واپس لیا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا ہمیشہ سے ہی بہترین اور قریب ترین دوست رہا ہے اور دونوں ممالک نے اس دوستی کو ہمیشہ آگے بڑھ کر نبھایا ہے۔ سعودی ولی عہد کی آمد بھی اسی دوستی کو مزید طاقتور اور خوشگوار بنانے کا ایک سلسلہ ہے۔ سعودی ولی عہد پاکستان میں ایک بہت بڑی انوسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے اور اس موقع پر سعودی عرب کے تعاون سے گوادر میں اربوں ڈالر کی لاگت سے ایک آئل ریفائنری کے قیام کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد کی طرف سے حج اخراجات کمی کا اعلان پاکستانی عوام اور حج کرنے کے خواہشمند افراد میں خوشی کی ایک ایسی لہر دوڑا دے گا جس سے دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ اس سال تقریباً ایک لاکھ چھپاسی ہزار پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں