38

الوداع الوداع پاکستان کا دو دوزہ دورہ مکلمل کرنے کے بعد سعودی ولی عہد بن سلمان پاکستان سے روانہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے صرف شروعات ہیں۔ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک اعتبار سے اہم ملک ہے اور ہم پاکستان کے شاندار مستقبل پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پڑوس میں دو بڑی معیشت ہیں، ایک طرف چین اور ایک طرف بھارت ہے، اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان ان دونوں ہمسایوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں