81

انڈیا نے پاکستان کیخلاف پانی کی جنگ شروع کردی، پاکستان جانےوالے پانی کا رخ دوسری طرف موڑنے کیلئے حیرت انگیز اقدام کا اعلان

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا نے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونیوالے حملے کو جواز بناکر پاکستان آنیوالے تین دریاؤں کا پانی روکنے اور دریائے راوی پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کی اطلاعات کے مطابق انڈیا نے کشمری کے علاقے پلوامہ حملے کو جواز بنا کر پاکستان کیخلاف آبی دہشت گردی شروع کردی ۔بھارتی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز اور وزیر برائے آبی وسائل اینڈ ریور ڈویلپمنٹ نتین گڈکری نےاپنے ایک بیان میں دھمکی دی کہ ہماری حکومت نے پاکستان جانے والا دریاؤں کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانیوالے مشرقی دریاؤں دریائے راوی، ستلج

اور بیاس کا رخ موڑ کر اس کا پانی جموں وکشمیر اور پنجاب کو پہنچایا جائیگا ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر انڈس واٹر کمیشن شیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں میں آنیوالے پانی روکنے اور رخ موڑنے کی صلاحیت ہی نہیں، یہ سراسر بھارت کی گیدڑ بھبکی ہے۔شیراز میمن نے کہا کہ بھارت میں سیاسی لوگ سیاسی باتیں کرتے ہیں،عملاً ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے وزیراعظم بنتے ہی اس حوالے سے بریفنگ لی تھی، بھارت کو پتا لگ گیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے اس کے بعد سے ایسا بیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، یہ صرف سیاسی شبدہ بازی ہے، مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے نت نئے نئے پینترے استعمال کر رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں