27

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اچھا اعلان ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد

ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد

سلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کے عبوری حکم کی توثیق کردی، جسٹس محسن اختر کیانی نے عوامی سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے پر مستقل پابندی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ دوران سماعت پیمران نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے عدالتی حکم پرعمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت صدیقی نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا اور عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے 13 فروری 2017ء کو پیمرا نے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں