32

پاکستان کے دفاع کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں‌کرینگے،دھرتی سے بڑھ کر کوئی چیزمقدس نہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبنگ اعلان کرددیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ اپنی دھرتی مادر ملت کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں،پاک فوج کی کمان کرنے پر فخرکرتے ہیں ،پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر دم ہر وقت تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہا۔ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف جنرل

قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر دم تیارہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں